پریانکا چوپڑا نے فلم ’’بھارت‘‘ کو اعلی درجے کی فلم قرار دے دیا

جمعہ 27 اپریل 2018 13:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلم ’’بھارت‘‘ کو اعلی درجے کی بہترین فلم قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلم ’’بھارت‘‘ کو اعلی درجے کی بہترین فلم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس سے قبل کبھی ایسی فلم میں کام نہیں کیا اگرچہ بہت سی فلمیں تھیں جن پر وہ غور کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہالی وڈ فلموں ’’اے کڈ لائیک جیک‘‘ اور ’’از ناٹ اٹ رومانٹک‘‘ کی عکسبندی مکمل کر لی ہے اور اب فلم ’’بھارت‘‘ میں کام کرنے کے لئے بہتپر جوش ہیں کیونکہ گزشتہ تین سال سے انہوں نے کوئی ہندی فلم نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :