رچرڈ گرینل جرمنی کے لیے امریکی سفیر مقرر

جمعہ 27 اپریل 2018 13:40

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) امریکا کی سینیٹ نے جرمنی کے لیے نیا امریکی سفیر رچرڈ گرینل کی تقرری کی منظور کی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تعلقات عامہ کے مشیر اور اقوام متحدہ میں امریکی نمائندے رچرڈ گرینل کو گزشتہ برس ستمبر میں ہی اس منصب کے لیے نامزد کر چکے تھے۔ یہ عہدہ گزشتہ پندرہ ماہ سے زیادہ عرصے سے خالی تھا۔ ادھر توقع ہے کہ جرمن چانسلر انگیلا میرکل اپنے دورہء واشنگٹن کے دوران آج شام صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گی۔