مالی میں تعینات جرمن فوجیوں کی تعیناتی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ

جمعہ 27 اپریل 2018 13:40

برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) جرمن پارلیمان نے مغربی افریقی ملک مالی میں تعینات اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل جرمن فوجی دستوں کی تعیناتی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عالمی میڈیا کے مطابق اب مستقبل میں1100 جرمن فوجی اس مشن کا حصہ رہیں گے جبکہ مزید 350 فوجی یورپی یونین کے تربیتی پروگرام میں حصہ لیں گے۔ مالی کو جرمن فوجیوں کی تعیناتی کے لحاظ سے خطرناک ترین ملک تصور کیا جاتا ہے۔