شاپنگ ویب سائٹ ایمازون کو دوگنے سے زیادہ منافع

جمعہ 27 اپریل 2018 13:40

نیو یارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) امریکی آن لائن شاپنگ ویب سائٹ ایمازون کو سال کے آغاز ہی میں دوگنا سے زیادہ آمدنی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں اس آن لائن شاپنگ ویب سائٹ کو ایک اعشاریہ چھ ارب ڈالر منافع ہوا ہے۔ اس حوالے سے ایمازون کو سب سے زیادہ فائدہ کلاؤڈ بزنس سے ہوا۔ اس کے علاوہ آن لائن ٹریڈنگ اور میوزک اور فلموں کی آن لائن سٹریمنگ سروس نے بھی اس کمپنی کو فائدہ پہنچایا ہے۔ ایمازون کا شمار دنیا کی بڑی آن لائن شاپنگ ویب سائٹس میں ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :