جاپانی وزیر اعظم آبے موسم بہار کی چھٹیوں میں مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے

جمعہ 27 اپریل 2018 13:40

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے کا کہنا ہے وہ اسی ماہ سے شروع ہونے والی موسم بہار کی چھٹیوں میں مشرق وسطیٰ کے دورے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آبے نے ایوان زیریں کی بجٹ کمیٹی میں کہا کہ پارلیمان کے اوقات کار سمیت حالات مناسب ہونے کی صورت میں وہ متحدہ عرب امارات، اردن، اسرائیل اور فلسطین کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے وسائل کی یقینی فراہمی کے نقطہ نظر سے مشرق وسطیٰ کا خطہ جاپان کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ معیشت ، سلامتی اور جدید ٹیکنالوجی جیسے مختلف شعبوں میں خطے کے ساتھ کثیر جہتی تعلقات کوتقویت دینا چاہتے ہیں۔