سونی کا 2017 ء کا خالص منافع 7 گنا اضافے کے ساتھ 4.5 ارب ڈالر رہا

جمعہ اپریل 13:40

سونی کا 2017 ء کا خالص منافع 7 گنا اضافے کے ساتھ 4.5 ارب ڈالر رہا
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) جاپان کی الیکٹرانکس کمپنی ’’ سونی ‘‘ نے کہا ہے کہ 2017 ء کے دوران اس کا خالص منافع 4.5 ارب ڈالر رہا جو 2016ء کی نسبت 7 گنا زیادہ اور اس کی وجہ سمارٹ فون امیج سینسز ،موویز کی بہتر فروخت اور مالیات کے کاروبار میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے جمعہ کو جاری رپورٹ کے مطابق 2017 ء کے دوران اس کا خالص منافع 490.8 ارب ین (4.5 ارب ڈالر)) رہا جبکہ 2016 ء کے دوران صرف 73.3 ارب ین کا خالص منافع ہوا تھا۔منافع میں اضافے کی وجہ مصنوعات کی اندرون و بیرون ملک فروخت میں اضافہ اور غیر ملکی زر مبادلہ کی شرح تبادلہ مناسب رہنا ہے۔

متعلقہ عنوان :