گزشتہ سال ہنڈا کے خالص منافع میں 70 فیصد اضافہ ہوا

جمعہ 27 اپریل 2018 13:40

گزشتہ سال ہنڈا کے خالص منافع میں 70 فیصد اضافہ ہوا
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) جاپانی موٹر ساز کمپنی ’’ ہنڈا ‘‘ نے کہا ہے کہ 2017 ء کے دوران اس کا خالص منافع 9.7 ارب ڈالر رہا جو 2016 ء کی نسبت 70 فیصد زیادہ ہے جس کی وجہ کاروں اور موٹر سائیکلوں کی فروخت میں اضافہ اور امریکا کی جانب سے کاروباری ٹیکسوں میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے جمعے کو جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2017 ء کے دوران اس کا خالص منافع 1.06 ٹریلین ین (9.7 ارب ڈالر ) رہا جو 2016 ء کے مقابلے میں 71.8 فیصد زیادہ ہے، سال کے دوران 15.36 ٹریلین ین کی مصنوعات فروخت ہوئیں جو ایک سال قبل کی نسبت 9.7 فیصد زیادہ ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال کے دوران موٹرسائیکلوں کی فروخت میں پچھلے سال کی نسبت سب سے زیادہ، 15.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔منافعے میں اضافے کی اہم وجہ امریکی کارپوریٹ ٹیکس میں کمی ہے جس میں 346 ارب ین ( 3 ارب ڈالر ) کی کمی ہے۔آپریٹنگ منافعے میں 0.9 فیصد کم رہا جس کی وجہ کرنسی ایکسچینج ریٹس، ادارے کے پنشنرز کے نظام پر نظر ثانی اور دیگر انتظامی معاملات ہیں۔

متعلقہ عنوان :