سعودی عرب سے غیر ملکیوں کو نکالنے کی وجہ کیا ہے؟

سعودی عرب مقامی شہریوں کے لے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے غیر ملکیوں کو باہر نکال رہا ہے

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 27 اپریل 2018 13:54

سعودی عرب سے غیر ملکیوں کو نکالنے کی وجہ کیا ہے؟
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) ایک سعودی وکیل کا کہنا ہے کہ جب سے اسنے اپنی فرم میں سعودی ملازمین کی بھرتی کرنا شروع کی ہے تب سے اُسنے سِلک کی شرٹ کی بجائے نائیلون کی شرٹ پہننا شروع کر دی ہے ۔کیونکہ سعودی ملازمین غیر ملکیوں کی نسبت زیادہ معاوضہ مانگتے ہیں ۔ وکیل نے مزید کہا ہے کہ اسنے بھی سعودائزیشن قانون کی پاسداری کے لیے 4 سعودی شہریوں کو ملازمت پر رکھا ہے جو کہ نہایت ہی ناکارہ ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی وکیل نے بتایا کہ اس سعودائزیشن منصوبے کی تکمیل کے لیے شہزادہ سلمان نے 12 مزید شعبوں میں غیر ملکی ملازمین کی بھرتیوں پر پابندی لگا دی ہے جس میں بیکریوں کا شعبہ بھی شامل ہے تاکہ غیر ملکیوں پر انحصار ختم ہو سکے اور سعودی شہریوں کے لیے ملازمت کے مزید مواقع پیدا ہو سکیں ۔ بین الاقوامی ذرائع The Economist کے مطابق 12 شعبوں میں سعودائزیشن کے نتیجے میں ریاست کا 8 ملین غیر ملکی ملازمین پر سے انحصار ختم ہو پائے گا۔

متعلقہ عنوان :