کیا چوہدری نثار 29 اپریل کو پی ٹی آئی کے جلسے میں تقریر کرنے والے ہیں؟

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعہ اپریل 13:57

کیا چوہدری نثار 29 اپریل کو پی ٹی آئی کے  جلسے میں تقریر کرنے والے ہیں؟
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اپریل2018ء)   پی ٹی آئی 29 اپریل کو مینار پاکستان پر ایک بڑا جلسہ کرنے والی ہے اور پی ٹی آئی نے اس جلسے کو عزت کا معاملہ بھی قرار دیا ہے۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی کا کہنا تھا کہ جب 2011 ء میں عمران خان نے مینار پاکستان پر جلسہ کیا تھا تب تحریک انصاف ایک چھوٹی پارٹی تھی۔

(جاری ہے)

اور اب عمران خان ایک الگ اسٹیج پر پہنچ چکے ہیں۔

عارف نظامی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے جو وکٹ گرنے کی بات کی تھی۔تو ہو سکتا ہے کہ اس دن جلسے میں کوئی اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل ہو جائے۔مثال کے طور پر اگر چوہدری نثار علی خان اسٹیج پر بیٹھے ہوں۔اور اس کے بعد اسٹیج پر تقریر بھی کر دیں۔تو اس سے جلسے پر بہت بڑا اثر پڑے گا۔تاہم مجھے ایسا ہوتا نظر نہیں آ رہا۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: