ارکان اسمبلی کی دہری شہریت کیس سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 3 مئی سے سماعت کرے گا

جمعہ 27 اپریل 2018 14:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) سپریم کورٹ میں ارکان اسمبلی کی دہری شہریت کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ارکان اسمبلی کی دہری شہریت کے حوالے سے کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے، کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 3 مئی سے کرے گا۔ 5 رکنی لارجر بنچ میں چیف جسٹس ثاقب نثار، جسٹس عظمت سعید، جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن سمیت جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں۔