تائیوان کی علیحدگی پسند کارروائی امن و استحکام کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، چین

اگر ان کارروائیوں کو مزید فروغ دیا گیا تو ہم مزید اقدامات اختیار کریں گے،چینی وزارت دفاع

جمعہ اپریل 14:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) چین نے کہا ہے کہ تائیوان کی علیحدگی پسند کارروائی امن و استحکام کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے،اگر ان کارروائیوں کو مزید فروغ دیا گیا تو ہم مزید اقدامات اختیار کریں گے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی فضائیہ کے متعدد جنگی جہازوں نے جزیر ہ تائیوان کے اطراف میں کروز مشقوں میں حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

مشقوں کے بارے میں چینی فضائیہ کے ترجمان شن جن کھو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان مشقوں سے مادر وطن کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کی حفاظت کے لئے چینی فضائیہ کا عزم اور صلاحیت ظاہر ہوئی ہے۔

دوسری طرف چین کی وزارت دفاع کے ترجمان وو چھیان نے کہا ہے کہ تائیوان کی علیحدگی پسند کارروائی امن و استحکام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اگر ان کارروائیوں کو مزید فروغ دیا گیا تو ہم مزید اقدامات اختیار کریں گے۔

متعلقہ عنوان :