وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ڈپٹی سپیکر شیر علی خان گورچانی کی ملاقات

جمعہ 27 اپریل 2018 14:25

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ڈپٹی سپیکر شیر علی خان گورچانی کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے وزیراعظم ہائوس اسلام آبادمیں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے جامپور ، فاضل پور اور محمد پور میں سوئی گیس کی فراہمی کی درخواست کی جس پر وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے یقین دہانی کروائی کہ جلد ہی ان علاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔