کراچی : ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع گارمنٹس فیکٹری کی آگ بجھا دی گئی

جمعہ 27 اپریل 2018 14:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) کراچی کے علاقے لانڈھی میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی جس پر7 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا ۔کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی جس پر7 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا ۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فوری طور پرجائے وقوع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کے لیئے کوششیں شروع کر دیں۔

آگ میں شدت پیدا ہونے کے بعد کے پی ٹی اور کے ایم سی کے فائرٹینڈرز بھی طلب کر لیئے گئے ۔ آگ بجھانے کے عمل میں 7 گاڑیوں نے حصہ لیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے دوران پانی کی کمی کا بھی سامنا رہا جس کو پرائیویٹ ٹینکرز سے پورا کیا جاتا رہا۔ فائر بریگیڈ کے عملے کی7 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ آگ سے ہونے والے نقصان اور لگنے کی وجوہات کا اب تک علم نہیں ہو سکا ہے۔

متعلقہ عنوان :