جیکب آباد‘پولیس کی کارروائیاں،

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری و روپوش سمیت 49ملزمان گرفتار، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد

جمعہ 27 اپریل 2018 14:25

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) جیکب آباد ضلع میں پولیس کی کارروائیاں،گذشتہ ایک ہفتے کے دوران قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری و روپوش سمیت 49ملزمان گرفتار، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پولیس کی جانب سے ایس ایس پی جیکب آباد کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ کی ہدایات پر ضلع بھر میں ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیںاور پولیس نے گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران ضلع بھر سے اشتہاری، روپوش سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 49ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ، پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے اشتہاری ملزم عبدالرحیم سومر، صدام حسین ، عبدالسلام سومرو سمیت شاہد حسین لاشاری کو چرس سمیت گرفتار کیا،سی آئی اے پولیس نے ٹھل سے سومر جمالی کو گرفتار کیا، صدر پولیس نے منجھو لاڑو کے مقام سے محمد موسیٰ کو شراب سمیت گرفتار کرلیا،سی آئی اے 1پولیس نے ٹھل سے 6روپوش ملزمان سائیں بخش ولد اکرم بنگلانی، شہزادو ولد جاڑو بنگلانی منظور ولد جنگل بنگلانی ، کٹوھر ولد حسین بخش بنگلانی، نظر محمد ولد حسین بخش بنگلانی ، عمران ولد سائیں بخش بنگلانی جبکہ ایک اشتہاری ملزم محمد امین کھوسو کو گرفتار کیا،سی آئی اے 2ٹھل پولیس نے اشتہاری ملزم انصار جکھرانی، روپوش ملزم محبوب برڑو کو گرفتار کیا، بی سیکشن تھانہ ٹھل پولیس نے اشتہاری ملزم نظر محمد ، بڈو عرف بادل سمیجو، لریم ڈنو سمیجوبابو جعفری، محمد مرید لاشاری ، عبدالرشید لاشاری ، منظور علی لاشاری کو گرفتار کیا، سٹی تھانہ پولیس نے روپوش ملزم ممتاز علی بروہی کو گرفتار کیا، تاجو دیرو پولیس نے اشتہاری ملزم در محمد بھٹی، عبدالغفار جکھرانی، علی جان ملغانی، محراب ملغانی کو گرفتار کیا، سی آئی اے 2ٹھل نے اشتہاری ملزم نواب منگی اور روپوش ملزم علی نواز سرکی کو گرفتار کیا ، گڑہی خیرو پولیس نے اشتہاری ملزم آغا بلیدی کو گرفتار کیا، مبارکپور پولیس نے روپوش ملزم تاج محمد بنگلانی اور ایک شخص عبدالرزاق کو بغیر لائسنس کے اسلحہ سمیت گرفتار کیا، اے سیکشن تھانہ ٹھل پولیس نے اشتہاری ملزمان سامانو برڑو ا،نظر محمد بنگلانی ، محمد حسن ، تاج محمد بنگلانی ، سامانو بنگلانی ، سیلاتھ بنگلانی ، ثناء اللہ بنگلانی ، عبدالرشید بنگلانی ، رپووش ملزم آصف علی قریشی کو گرفتار کیا، محمد پور اوڈھو پولیس نے روپوش ملزم ارشاد علی جکھرانی کو گرفتار کیا،مبارکپور پولیس نے اشتہاری ملزم نظام الدین کھوسو کو گرفتار کیا، میرانپور پولیس نے اشتہاری تاجل جمالی کو گرفتار کیا، مددگار پولیس ٹھل نے اشتہاری ملزم اکرم برڑو کو گرفتار کیا، میرپور برڑو پولیس نے اشتہاری ملزم وزیر علی جعفری ، حبیب اللہ کھوسوکو گرفتار کیا، جبکہ سی آئی اے 2ٹھل نے کرکٹ جوا کی بکی پو چھاپہ مار کر 4افراد سجاد حسین برڑو ، ظہور احمد گولو ، جام برڑو، گلزار احمد منگنھارکو گرفتار کرلیا، جیکب آباد میں پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں ہونے والی کارروائیوں میں اسلحہ سمیت دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔