جعلی عاملوں ،پیروں کیخلاف سخت کارروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ اپریل 14:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) جعلی عاملوں اور پیروں کے خلاف سخت کارروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ق) کے رکن اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں جگہ جگہ دیواروں پر عامل بابا اور پیروں کے اشتہارات لکھے ہوتے ہیں جس سے ایک تو شہر کی خوبصورتی خراب ہوتی ہے،ان جعلی عاملوں کے اشتہار پڑھ کر عوام بدگمانی کا شکار ہوتے ہیںمسادہ لوح عوام کم عملی کے باعث اشتہارات سے متاثر ہوکر ان سے رابطہ کرتے ہیں،سادہ لوح لوگ ان جعلی عاملوں اور پیروں کے چکر میں اپنی جمع پونجی گنوا بیٹھتے ہیں،مفاد عامہ کے لیے جعلی عاملوں اور پیروں کے اشتہارات کا سلسلہ بند کیا جائے۔

قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ان جعلی عاملوں اور پیروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اس غیر قانونی کاروبار کو بند کرے۔