ڈسٹر کٹ ہیلتھ کئیرکے زیرِ اہتمام ریسکیو1122 شیخوپورہ آفس میں دو روزہ میڈیکل کیمپ کا قیام

جمعہ 27 اپریل 2018 14:25

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) ریسکیو 1122 شیخوپورہ کے ضلعی ہیڈ کواٹر میں دو روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا مقصد ریسکیو اہلکاروں کی فزیکل اور میڈیکل فٹنس چیک کرنا اورویکسینیشن کرنا تھا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 شیخوپورہ ، مریدکے ، خانقاہ ڈوگراں ، نارنگ منڈی ، اور فیروز وٹواں کے کل 250 ریسکیو اہلکاروں کے ہیپاٹائیٹسB اورC ، ایچ آئی وی ایڈز ، شوگروزن اور قد کے ٹیسٹ کیے گئے اور ویکسینیشن کی گئی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122 شیخوپورہ انجینئررانا اعجاز احمد اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریونٹوسروسز ڈاکٹر سعید ساجد نے سکریننگ اور ویکسینیشن کیمپ کا دورہ کیا اور کام اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرریسکیو 1122کنٹرول روم انچارج سید مشتاق شاہ اور نیو ٹریشن سپروائزر حسن رضا بھی انکے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :