آصفہ قتل میں ملوث تمام آٹھ ملزمان عدالت پیش ،

چارج شیٹ حوالے،آج دوبارہ سماعت ہوگی سیکیورٹی خدشات پر کیس کو مقبوضہ کشمیر سے باہر منتقل کیا جائے،آصفہ کے والد کی بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست

جمعہ 27 اپریل 2018 14:56

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیر کی 8سالہ آصفہ کے قتل میں ملوث تمام ملزمان کے خلاف عدالتی کارروائی کا آغاز کردیا گیا، دوسری جانب مقتولہ کے والد نے سپریم کورٹ میں کیس مقبوضہ کشمیر سے باہر منتقل کرنے کی درخواست کر دی ۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں آصفہ کے قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی، تمام آٹھ ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے چارج شیٹ کی کاپیاں تمام ملزمان کو دینے کا حکم دیا ہے، کیس کی اگلی سماعت آج(ہفتہ تک)ملتویٰ کردی گئی ۔دوسری جانب آصفہ کے والد نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ سیکیورٹی خدشات پر کیس کو مقبوضہ کشمیر سے باہر منتقل کیا جائے۔