آصفہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر بھارت کے مختلف شہروں میں شدید احتجاج

دہلی، ممبئی، گوا، بنگلورو میںہزاروںافرادسڑکوں پر نکلے،آصفہ قتل کیس پر سیاست کرنیوالوں کو بھی سزاکا مطالبہ

جمعہ 27 اپریل 2018 14:56

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیرکی آصفہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی سمیت مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات نے بھارت بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی، ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے بھارت بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیرکی آصفہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور اتر پردیش کی لڑکی کے ساتھ زیادتی کے واقعے پر نئی دہلی، ممبئی، گوا، بنگلورو سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکلے،مظاہرین نے قاتلوں کے علاوہ آصفہ کے قتل پر سیاست کرنے والوں کو بھی سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔بھارت میں انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا تھا کہ حکومت خواتین کے تحفظ اور ملزمان کے خلاف تفتیش میں سست روی کا مظاہرہ کررہی ہے۔