لندن میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سے متعلق تصویریں بسوں پر لگا دی گئیں

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کے خلاف مہم شروع،کامن ویلتھ کانفرنس میں مودی کی آمد پر بھی احتجاج کا اعلان

جمعہ اپریل 14:56

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) برطانیہ میں اقلیتوں نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سے متعلق تصویریں بسوں پر لگا دیں، کامن ویلتھ کانفرنس کیلئے نریندر مودی کی برطانیہ آمد پر بھرپوراحتجاج کا بھی اعلان کیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ میں کامن ویلتھ کانفرنس کے موقع پرمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کے خلاف مہم شروع کی گئی ہے، جس کیلئے بسوں پربھارتی مظالم سے متعلق تصاویرآویزاں کی گئی ہیں۔یہ بسیں اگلے 4دن وسطی لندن میں گشت کریں گی، جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی برطانیہ آمد پر بھرپور احتجاج کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔