جوہری ڈیل میں کسی ترمیم یا اضافے کو تسلیم نہیں کیا جائے گا، اعلیٰ ایرانی اہلکار

اگر امریکا جوہری ڈیل سے علیحدگی اختیار کرے گا تو ایران بھی اس سے دستبردار ہو جائے گا،گفتگو

جمعہ اپریل 14:56

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) ایران کے اعلیٰ اہلکار علی اکبر ولایتی نے واضح کیا ہے کہ اٴْن کا ملک پہلے سے طے شدہ جوہری ڈیل میں کوئی اضافہ یا ترمیم قبول نہیں کرے گا۔ ولایتی ایرانی سپریم لیڈر کے سینئر ایڈوائزر ہیں۔

(جاری ہے)

ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ولایتی نے یہ بھی کہا کہ اگر امریکا جوہری ڈیل سے علیحدگی اختیار کرے گا تو ایران بھی اس سے دستبردار ہو جائے گا۔ دوسری جانب فرانسیسی صدر ماکروں نے اپنے امریکی دورے کے دوران تجویز پیش کی ہے کہ سن 2025 تک امریکا اور یورپی یونین کا کسی بھی ایرانی جوہری سرگرمی کو روکنے کے لیے متفق ہونا ضروری ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :