پیرس میں دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد کی کانفرنس کا آغاز

کالعدم تنظیموں پرپابندیوں پر عمل درآمد کے حوالے سے بھی کانفرنس میں بات چیت کی جائیگی ،فنانشل ایکشن ٹاسک فورس

جمعہ 27 اپریل 2018 14:56

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں دہشت گردی کے فروغ کے لیے مالی معاونت کی حوصلہ شکنی کے لیے بین الاقوامی کانفرنس شروع ہو گئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس کانفرنس میں امریکا اور خلیجی ریاستوں سمیت 70ممالک کے مندوبین شریک ہیں۔

(جاری ہے)

بین الحکومتی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایگزیکٹو سیکرٹری ڈینئل لوئیس نے کہا کہ اس کانفرنس کے انعقاد سے مثبت نتائج کی توقع ہے۔ لوئیس کے مطابق جن افراد اور تنظیموں پر اقوام متحدہ کی پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں، اٴْن پابندیوں پر عمل درآمد کے حوالے سے بھی اس کانفرنس میں فوکس کیا جائے گا۔ اس کانفرنس کا انعقاد فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کی تجویز پر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :