یونان کی جانب سے اصلاحاتی پروگرام میں پیش رفت قابل ستائش ہے، یورپی کمیشن

کوشش ہو گی کہ یونان کو امدادی پروگرام کی ممکنہ طور پر آخری قسط میں کوئی پریشانی نہ ہو،صدربنکر

جمعہ 27 اپریل 2018 14:57

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) یورپی کمیشن کے سربراہ ڑاں کلود ینکر نے یونانی حکومت کی جانب سے کی جانے والی اصلاحاتی منصوبوں کو سراہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ینکرنے کہاکہ اصلاحاتی عمل میں ہونے والی پیش رفت قابل ستائش ہے۔

(جاری ہے)

یونانی وزیر اعظم الیکسس سپراس سے ملاقات کے موقع پر ینکر نے مزید کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ یونان کو امدادی پروگرام کی ممکنہ طور پر آخری قسط میں کوئی پریشانی نہ ہو۔ یورپی کمیشن کے سربراہ کے بقول یورو زون کے ممالک کو قرضوں کا بوجھ کم کرنے کے لییلازمی طور پر یونان کی مدد کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :