لیاقت آباد میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے چور ہلاک ،

ایک کو گرفتار کر لیا گیا

جمعہ 27 اپریل 2018 15:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ لیاقت آباد میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے چور ہلاک ہو گیا جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لیاقت آباد کے علاقہ میں چور دکان میں چوری کررہے تھے کہ سکیورٹی گارڈ پہنچ گیاجس پر چوروں اور سکیورٹی گارڈ میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ جس کے نتیجے میں سکیورٹی گارڈ کی گائرنگ سے ایک چور ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے چور کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی جبکہ گرفتار کیے گئے چور کا نام امجد ہے۔ہلاک ہونے والے چور کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی گئی۔

متعلقہ عنوان :