پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان 7 مئی کو پاکستان آئیں گے

ایشین گیمز کیلئے پاکستانی باکسرز کی رہنمائی کے لئے تیار ہوں،خواہش ہے پاکستانی باکسرز میگا ایونٹس میں میڈلز جیتیں اور چمپئن بن کر دنیا میں پاکستان کانام روشن کریں‘ویڈیو پیغام

جمعہ اپریل 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان 7 مئی کو پاکستان آئیں گے ۔2سال کے طویل عرصے بعد باکسنگ رنگ میں دبنگ انٹری دینے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں 7 مئی کو پاکستان آنے کی خوشخبری سنائی۔ ویڈیو پیغام میں عامر خان نے کہا کہ وہ ایشین گیمز کے لئے پاکستانی باکسرز کی رہنمائی کے لئے تیار ہیں، ان کی خواہش ہے کہ پاکستانی باکسرز میگا ایونٹس میں میڈلز جیتیں اور چیمپئن بن کر دنیا میں پاکستان کانام روشن کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عامر خان اکیڈمی اسلام آباد کے دروازے پاکستانی باکسرز کے لئے کھلے ہیں۔ وہاں پاکستانی باکسرز کے لئے تمام سہولیات موجود ہیں۔ انہوں نے پاکستانی باکسرز کو باکسنگ ٹپس دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ محنت کریں، بھرپور ٹریننگ کریں اورخود پر اعتماد قائم رکھیں۔ پھر کو ئی آپ کوعالمی چیمپئن بننے سے روک نہیں سکتا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عامر خان نے 2سال بعد کینیڈین باکسر فل لو گریکو کو محض 40سیکنڈ میں شکست دے کر دنیائے باکسنگ میں ہلچل مچادی تھی۔ اس موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ باکسنگ رنگ میں اپنی واپسی کو ثابت کرنا چاہتے تھے جس کیلئے مسلسل 2 سال سے محنت کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :