Live Updates

آرٹیکل 62، 63 پر عملدرآمد کروانے کیلئے سخت قوانین بنانے کی ضرورت ہے،سینیٹر محسن عزیز

جمعہ 27 اپریل 2018 15:20

آرٹیکل 62، 63 پر عملدرآمد کروانے کیلئے سخت قوانین بنانے کی ضرورت ہے،سینیٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر محسن عزیز نے کہا ہے کہ آرٹیکل 62، 63 پر عملدرآمد کروانے کیلئے سخت قوانین بنانے کی ضرورت ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی محسن عزیز نے کہا کہ جو کام اس وقت عدالتیں کر رہی ہیں اس کو پارلیمنٹ میں ہونا چاہیے اور اس مقصد کیلئے مؤثر قانون سازی کرنا ہوگی تاکہ کوئی بھی شخص خلاف ورزی کرنے کا مرتکب نہ ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 62، 63 پر عملدرآمد کروانے کیلئے سخت قوانین بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک شخص جو وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کے عہدے پر فائز ہو اور وہی شخص اقامہ رکھے تو یقینا یہ نامناسب عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ جو شخص ایک عوامی عہدے پر رہتے ہوئے دوسرے ملک کے کسی ادارے کیساتھ کام کر رہا ہو اور وہاں سے آمدنی حاصل کرکے اپنے اثاثے ظاہر نہ کرے تو یہ کام دھوکہ دہی کے زمرے میں آتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ ہمارے ملک کی روایت بن چکی ہے اور اس کی وجہ قوانین کی کمزوری ہے، کیونکہ سیاستدانوں کو اس طرح کے کام کرنے سے پہلے کسی قسم کا بھی خوف نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ ایسے فیصلے سے دنیا میں پاکستان کیلئے منفی تاثر پیدا ہوتا ہے، مگر اس سے دوسروں کو سبق سیکھنے کا بھی موقع ملے گا تاکہ کوئی اور یہ کام نہ کرسکے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات