ساہیوال،انٹر پول نے سعودی عرب سے کالعدم لشکر جھنگوی پنجاب کے امیر صوفی آصف پیجو کو گرفتار کر لیا

جمعہ 27 اپریل 2018 15:20

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) انٹر پول نے سعودی عرب سے کالعدم لشکر جھنگوی پنجاب کے امیر صوفی آصف پیجو کو گرفتار کر لیا ہے جسے سی ٹی ڈی سعودی عرب سے پاکستان لائے گی ۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف دہشت گر دی کے مقدمات سی ٹی ڈی کے پاس زیر تفتیش ہیں ۔ملزم کے خلاف قتل ،دہشت گردی کے مقدمات درج ہو ئے تو ملزم بیرون ملک فرار ہو گیا اور جس کی گرفتاری کے لئے سی ٹی ڈی نے ریڈ وارنٹ گرفتاری جاری کر وا کر انٹر پول کو گرفتاری کا ٹاسک دے رکھا تھا۔