ساہیوال، نا معلوم افراد زمیندار کے 20سالہ بیٹے کو قتل کر کے لاش کھیت میں پھینک کر فرار

جمعہ اپریل 15:21

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) نواحی چک 108/9Lمیں ایک زمیندار کے 20سالہ بیٹے فرمان علی کھو کھر کو نا معلوم افراد نے قتل کر کے لاش کھیت میں پھینک دی اور فرار ہو گئے۔۔قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کے زمیندار اللہ یار کھو کھر کے بیٹے کو نامعلوم ملزموں نے اغواء کر کے گلہ دبا کر ہلاک کر دیا اور لاش کھیت میں پھینک دی ۔۔پولیس ڈیرہ رحیم نے لاش بر آمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دی ہے تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :