فلم ’’ملن ٹاکیز ‘‘ کی لکھنئو میں عکسبندی کے دوران سیٹ پر کھانا لانے پرمذاق بنایا گیا،علی فضل

جمعہ اپریل 15:21

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکار علی فضل نے کہا ہے کہ فلم ’’ملن ٹاکیز ‘‘ کی لکھنئو میں عکسبندی کے دوران سیٹ پرسب کے لئے گھر سے کھانے لاتا تھا جس پر میرا بہت مذاق بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار علی فضل نے کہا ہے کہ میری دادی اور آنٹی بہت لذیذ کھانے بناتی ہیں اور لکھنئو میں فلم ’’ملن ٹاکیز ‘‘ کی عکسبندی کے دوران پوری ٹیم کے لئے ہر روز کھانے بھیجتیں اور میں باقاعدہ سیٹ پر کھانا پہنچانے والا بن گیا جس کا میرا بہت مذاق بنایا گیا۔ ہدایتکار تگمانشو ڈھولیا کی فلم ’’ملن ٹاکیز ‘‘ کی کاسٹ میں علی فضل کے ساتھ شردھا سری ناتھ، آشوتوش رانا، سنجے مشرا، یش پال شرما اور سکندر کھیر چامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :