Live Updates

پی ٹی آئی ایم این اےکی عمران خان اورکےپی پولیس کی کارکردگی پرتنقید

سردارسورن سنگھ کے قتل کے ملزمان کی رہائی پولیس کی ناقص تفتیش کا نتیجہ ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے23 مارچ کوپولیس افسران کودئیے گئے میڈلزواپس لئےجائیں۔پی ٹی آئی ایم این اے مسرت زیب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 27 اپریل 2018 15:11

پی ٹی آئی ایم این اےکی عمران خان اورکےپی پولیس کی کارکردگی پرتنقید
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 اپریل 2018ء) : تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مسرت زیب نے خیبرپختونخواہ حکومت سے پولیس افسران کودیے گئے کارکردگی میڈلز واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سردارسورن سنگھ کےقتل کےملزمان کی رہائی پولیس کی ناقص تفتیش کانتیجہ ہے،عوام نےعمران خان اورخیبرپختونخواپولیس کی کارکردگی دیکھ لی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے23 مارچ کودئیے گئے میڈل واپس لئے جائیں۔ عوام نےعمران خان اورخیبرپختونخواپولیس کی کارکردگی دیکھ لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردارسورن سنگھ کے قتل کے ملزمان کی رہائی پولیس کی ناقص تفتیش کا نتیجہ ہے۔حکومت نےکیس میں جن افسران کومیڈل سے نوازا ان سےمیڈلزواپس لیے جائیں۔ مسرت اللہ نے کہا کہ عدالت نے ناقص تفتیش اورعدم ثبوت پرتمام ملزمان کوبری کردیا۔ تاہم قائداعظم میڈل پراب ان افسران کا کوئی حق نہیں بنتا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے23 مارچ کودئیے گئے میڈل واپس لئے جائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات