خواجہ آصف کے سائے کو ووٹ دلوانے والی مریم نواز کو معلوم نہیں کہ خواجہ آصف نے نااہلی سے بچنے کے لیے عدالت میں نواز شریف سے متعلق کیا کہا ؟

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 27 اپریل 2018 15:13

خواجہ آصف کے سائے کو ووٹ دلوانے والی مریم نواز کو معلوم نہیں کہ خواجہ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اپریل2018ء) گزشتہ روز سینئیر سیاست دان خواجہ آصف کی نا اہلی کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اب عوام خواجہ آصف کے سائے کو بھی ووٹ دے گی۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے وکیل نے ایک بہت دلچسپ کام اور عدالت میں نواز شریف اور اپنے کیس میں فرق بیان کیا۔

(جاری ہے)

اور کہا کہ نواز شریف کو تو اثاثوں کی وجہ سے نکالا گیا ہے لیکن خواجہ آصف کا کیس مختلف ہے۔رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی نا اہلی کے کیس میں یہ بات تحریر ہے کہ خواجہ آصف نے نا اہلی سے بچنے کے لئےنواز شریف کے جرم کو مانا ہے اور کہا ہے کہ میرا کیس نواز شریف سے مختلف ہے ا س لیے میرے ساتھ  نرم رویہ اپنایا جائے ۔رؤف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز خواجہ آصف کے سائے کو ووٹ دلوا رہی تھیں۔زرا وہ اس کیس کے فیصلے کو پڑھیں۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: