وزیر مال آزاد کشمیر کی زیر صدارت ضلع کوٹلی میںہیپاٹائٹس کی بیماری پھیلنے کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کااجلاس

ضلع کوٹلی میںصاف پانی کی فراہمی کیلئے تمام فلٹرزپلانٹ کوفعال کیاجائے تاکہ شہریوںکو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کویقینی بنایاجاسکے ،ْسردار فاروق سکندر

جمعہ 27 اپریل 2018 15:34

کو ٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) آزاد کشمیر کے وزیر مال وبہبود آبادی سردار فاروق سکندر خان کی صدارت میںضلع کوٹلی میںہیپاٹائٹس کی بیماری پھیلنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کااجلاس منعقدہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میںممبرکمیٹی عبدالحمیدکیانی،چیف انجینرفزیکل پلاننگ اینڈہائوسنگ اشتیاق احمدمغل، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسیدشفقت شاہ،ڈی ایم ایس ملک ابصارنے شرکت کی اس موقع پرچیئرمین کمیٹی سردارفاروق سکندرخان نے ضروری سفارشات مرتب کیے جانے کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کوٹلی میںصاف پانی کی فراہمی کے لیے تمام فلٹرزپلانٹ کوفعال کیاجائے تاکہ رمضان کے مہینے میںشہریوںکو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کویقینی بنایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :