سکندرحیات سیاست میںبڑانام ہیں،کوٹلی والوآپ خوش نصیب ہوجنہیںسکندرحیا ت جیسے سیاستدان ملے ہیں ،ْشاہ غلام قادر

ن لیگ حکومت نے کاآزادخطہ میں تعمیر و ترقی کا سفرجاری وساری ہے ، عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہورہے ہیں ،ْسپیکر قانون ساز اسمبلی

جمعہ 27 اپریل 2018 15:34

کو ٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) سپیکرقانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادرنے کہاہے کہ سکندرحیات سیاست میںبڑانام ہیںمیںنے سیاست ان ہی سے سیکھی،کوٹلی والوآپ خوش نصیب ہوجنہیںسکندرحیا ت جیسے سیاستدان ملے ہیںان سے ملاکریںان کے تجربات سے فائدہ اٹھائیںآزادکشمیرکی سیاسی تاریخ میںسکندرحیات کانام عزت واحترام سے لیاجاتاہی( ن) لیگ کی حکومت نے اقتدارمیںآنے کے بعدآزادخطہ میں تعمیر و ترقی کا سفرشروع کردیاتھاجوجاری وساری ہے لوگوںکے کام ان کی دہلیزپرحل ہورہے ہیںکارکنان صبروتحمل کامظاہرہ کریںہم کارکنان کے مسائل سے آگاہ ہیںیوتھ ونگ کے نوجوانوںکاکردارناقابل فراموش ہے آزادحکومت بلاتفریق سب کے کام کررہی ہے حکومت آزاد کشمیر کے پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہورہے ہیں انتخابات میں کیے گے وعدوں کی تکمیل ہو رہی ہے این ٹی ایس کے ذریعے روزگار کی فراہمی ، ترقیاتی بجٹ 12ارب سے بڑھا کر 23ارب کرنا ، بلڈ کینسر کے مریضوں کو بینالاقوامی تعاون سے مفت ادویات کی فراہمی کا کریڈٹ موجودہ حکومت کو جاتا ہے عوام کی بے لوث خدمت اور علاقائی تعمیر و ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں عوام کی معیار زندگی میں بہتری لانے کے لیے پر عزم ہیں دیہی و پسماندہ علاقوں کے جملہ ،مسائل حل کر کے عوام کے معیار زندگی میں تبدیلی لا رہے ہیں پسماندگی ختم کر کے لوگوں سے ان کا احساس محرومی ختم کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے پی ڈبلیوڈی ریسٹ ہائوس میںمختلف عوامی وفودون لیگی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے ن لیگی ٹکٹ ہولڈرملک محمدیوسف ایڈووکیٹ،ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل راجہ محمدایوب،صدریوتھ ونگ ن لیگ آزادکشمیرملک محمدحنیف،ڈویژنل صدریوتھ ونگ ن لیگ راجہ رضوان،راجہ ادریس حیات،ناصرکمال یوسف ایڈووکیٹ،سردارمعروف طفیل(سٹیج سیکرٹری)،راجہ محمدوقاص کے علاوہ دیگرنے بھی خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکرقانون سازاسمبلی شاہ غلام قادرنے کہاکہ پاکستانی و کشمیری عوام لازم وملزوم ہیںدنیاکی کوئی طاقت جدانہیںکرسکتی کشمیرکے لوگ صدیوںسے آزادی کی جنگ لڑرہے ہیںکشمیریوںنے آزادی اورالحاق پاکستان کی خاطراپنی سات نسلیںقربان کردی ہیںمقبوضہ کشمیرپاکستان کاحصہ تھا،ہے اوررہے گاآزادی کشمیریوںکابنیادی حق ہے اوراس حق سے انہیں دنیاکی کوئی طاقت محروم نہیںکرسکتی بھارت نے جنوبی ایشیاء کاامن دائوپرلگادیاملک وقوم کی سلامتی کے لیے اپنی جانوںکانذرانہ پیش کرنے والے سرحدی دیہاتوںمیںمتاثرین گولہ باری ہمارے قومی ہیروہیںمقبوضہ کشمیرمیںعملی طورپر جنگل راج ہے سچ تویہ ہے کہ بھارت میںحکومت نام کی کوئی چیزہے ہی نہیںانہوںنے کہاکہ انسانی ترقی کا عمل راستوں کی دستیابی اور تعمیر سے وابستہ ہے جہاں سڑک کی تعمیر شروع ہوتی ہے ترقی کا عمل از خود ارتقائی منازل طے کرنا شروع کر دیتا ہے عہد حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ جدید خطوط پر استوار مربوط موصلاتی نظام کسی بھی علاقہ اور معاشرتی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے عوام کو بہتری سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے آزاد کشمیر کو پاکستان سے ملانے والی شاہرات جبکہ بین الاضلاعی ، ضلع سے تحصیل صدر مقامات کی 540کلو میٹر شاہرات کی ری کنڈیشننگ کی رواں مال سال کے ترقیاتی پروگرام میں شمولیت سے لوگوں کو سہولیات میسر آئیں گی۔