سابق صدر،سابق وزیراعظم آزادکشمیر ،سپیکرآزادکشمیراسمبلی و دیگر کا سیکر ٹری تعلیم راجہ امجد پرویز کی والدہ ماجدہ کی وفات اظہار تعزیت

جمعہ 27 اپریل 2018 15:34

سماہنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) آزادکشمیرکے سیکرٹری تعلیم سکولز راجہ امجدپرویز علی خان ،میجرجنرل راجہ شاہدپرویز علی خان،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ طارق جاویدکی والدہ ماجدہ کی وفات پرسابق صدر آزادکشمیر سردار محمد یعقوب خان ،سابق وزیراعظم آزادکشمیروپی ٹی آئی آزادکشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری،سپیکرآزادکشمیراسمبلی شاہ غلام قادر، ،کورکمانڈربہاولپور لیفٹیننٹ جنرل راجہ شیرافگن،میجرجنرل حسنات علی،وزیربلدیات راجہ نصیراحمدخان، وزیرتعمیرات عامہ چوہدری محمد عزیز، وزیرتعلیم بیرسٹرافتخارگیلانی، وزیرحکومت کرنل(ر)وقاراحمدنور،وزیرحکومت احمدرضاقادری،وزیرحکومت چوہدری محمداسحاق،ممبر اسمبلی چوہدری علی شان سونی ،سابق صدارتی مشیرراجہ ساجد حسین،سابق چیئرمین احتساب بیوروراجہ غضنفرعلی، راجہ قیصرذوالقرنین، وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی، سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت حسین، ڈی آئی جی پولیس سردارگلفراز خان، ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور طاہر محمود مرزا ودیگرنے ان کے گھربانڈی بنڈالہ جاکرمرحومہ کی مغفرت اور ایصال ثواب کے لیے دعاکی اور لواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کیا۔