سپرنگ فیسٹول کے انعقاد میں تمام محکمہ جات بہترین انتظامات کرنے پر مبارکباد باد کے مستحق ہیں ،ْسردار عبدالقادر

جمعہ 27 اپریل 2018 15:34

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2018ء) سپرنگ فیسٹول کے چیئرمین اے سی دھیرکوٹ سردارعبدالقادر نے کہاکہ سپرنگ فیسٹول کے انعقاد میں تمام محکمہ جات انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ بہترین انتطامات کرنے پر مبارکباد باد کے مستحق ہیں بالخصوص محکمہ سپورٹس باغ جس نے فراغ دلی کے ساتھ سردارمحمدحسین خان سپورٹس کمپلیکس کوفیسٹول کے لیے انتظامی کمیٹی کے حوالے کیا۔

(جاری ہے)

جس پرتمام محکمہ جات نے مل کراس قومی نوعیت کے ایونٹ کوبہترین انداز میںمنعقد کرسکی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ محکمہ سپورٹس باغ سپرنگ فیسٹول میں مختلف کھیلوں کے اانعقاد جس میں والی بال ،شوٹ ،رسہ کشی ،کراٹے شو،بیٹ منٹن والی بال کے ایونٹ کرانے پر بھی مبارکباد پیش کی ۔فیسٹول ختم ہونے کے بعد بلدیہ باغ کابھی شکریہ اد اکیا۔جھنوںنے سپورٹس باغ کے صفائی کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔