چینی کارساز کمپنی بی وائی ڈی نے جدید طرز کی گاڑیاں متعارف کر ادی

جمعہ 27 اپریل 2018 15:42

چینی کارساز کمپنی بی وائی ڈی نے جدید طرز کی گاڑیاں متعارف کر ادی
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) نیو انرجی ٹیکنالوجی کمپنی بی وائی ڈی نے رواں سال چین کے انتہائی باوقار آٹو ایکسپومیں اپنے’’سمارٹ مستقبل کیلئے مینو فیکچرنگ کی جدت‘‘میں نئی کاروں اور دیگر مصنوعات کو متعارف کرایا ہے،بی وائی ڈی نے نمائش میں اب تک کی اپنی سب سے بڑی مصنوعات کی نمائش کی ہے جن میں ٹانگ،چن پرو کا نیا ماڈل شامل ہے جو کہ اس کے پی۔

(جاری ہے)

سیڈ کے خالص الیکٹرک نظریے والی کار ہے،اس کے علاوہ ذہانت سے منسلک نظام’’ڈائی لنک‘‘ اور ’’ای پیلٹ فارم‘‘ کی بھی نمائش کی گئی،بی وائی ڈی نے دیگر مقبول مسافر گاڑیوں کے ماڈلوں کے علاوہ ڈینسٹی سریز کے نئے ماڈل سونگ میکس ڈی ایم اور یوآن ای وی 360کی بھی نمائش کی،بی وائی ڈی کے چیئرمین اور صدر وانگ چوانگ فو نے کہا یہ آٹو صنعت انقلاب سے گزر رہی ہے جس کا اس سے پہلے کبھی مشاہدہ نہیں کیا گیا،بین الاقوامیت،الیکٹرفیکشن اور انٹیلی جینٹس کنکشن نظریات سے حقیقت کا روپ دھار چکے ہیں،ہم اس وقت ایسے تاریخی موڑ پر ہیں جہاں بی وائی ڈی دنیا کے ممتاز انٹیلی جینٹسکنیٹنگ نظام ڈائیلنگ اور ای پیلٹ فارم کے ساتھ آٹو میٹو مینوفیکچرنگ کے نئے دور میں قدم رکھ رہی ہے۔