حنا پرویز بٹ نے اداکارہ و ہدایتکارہ مدیحہ گوہر کے انتقال پر تعزیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی

جمعہ 27 اپریل 2018 15:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے اداکارہ و ہدایتکارہ مدیحہ گوہر کے انتقال پر تعزیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔یہ ایوان اداکارہ مدیحہ گوہر کے انتقال پر گہرے رجن و غم کا اظہار کرتا ہے۔اداکارہ نے تھیٹر کے پلیٹ فارم سے سماجی اور معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

ان کی خدات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے ان کو ستارہ امتیاز اور نیدر لینڈ کی حکومت نے ان کو پرنس کلاس ایواڈ سے نوازہ،یہ ایواڈ حاصل کرنے والی وہ پہلی پاکستانی خاتون تھی۔جبکہ حکومت پاکستان کی طرف سے ان کو فاطمہ جناح ایواڈ بھی دیا اور انہی خدمات کے پیش نظر ان کو نوبل انعام کیلئے بھی نامزد کیا گیا ۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ فن اور آرٹ میں ان کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے نیشنل کالج آف آرٹ کے کسی ڈیپاٹمنٹ یا الحمرا کے کسی ہال کا نام ان کے نام سے منسوب کیا جائے۔