شوبزانڈسٹری میں جو رسپانس ملا کبھی سوچا بھی نہیں تھا،گوہر علی شاہ

جمعہ 27 اپریل 2018 15:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) پاکستا ن شوبز انڈسٹری کے چمکتے ستارے ماڈل و اداکار گوہر علی شاہ نے تقریباّ ایک سال پہلے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور اپنی منفرد آنکھوں اور جان دار پرفارمنس کی بدولت بہت کم عرصے میں عوامی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے،ماڈل وداکار گوہر علی شاہ نے اپنی خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ شوبزانڈسٹری میںجو رسپانس ملا کبھی سوچا بھی نہیں تھاآج کامیابیوں کی جن بلندیوں پر ہو ں یہ سب شائقین کا پیار اور محبت ہے میں سمجھتا ہوں کہ کسی بھی فنکار کی ورثہ حیات اس کے پرستار ہی ہوتے ہیں ہمارے کسی کلپ پہ شائقین فن کی ایک تالی ہمارے لئے آکسیجن اور تازگی کے ساتھ ساتھ تازہ ہوا کا ایک جھونکا ثابت ہوتی ہے ،فلم ا نڈسٹری کے حوالے سے بات کرتے ہوے گوہر علی شاہ نے بتایا کہ فلم انڈسٹری ایک بار پھراپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے میں کامیاب دکھائی دیتی ہے فلم نگر کے اچھے پروڈیو سر اور ڈائریکٹرز نے منفرد اور اچھوتے خیالات کو سنیماکی سکرین پہ منتقل کرکے روٹھے فلم بینوں کو ایک بار پھر پردہ سکرین تک لا کھڑا کیاہے ماضی کی بہت سی شاہکارفلموں کے سیکوئل بنائے جارہے ہیں دور حاضر میں سینئرپروڈیوسر اور ڈائریکٹرز نے نئے لوگوں کو متعارف کروانے کا جو ذمہ اٹھایا ہے وہ قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

ایسا کرنے سے نئے لوگوں کا حوصلہ بلند ہوتا ہیاور ہمارے جیسے نووارد کے لئے نئی راہیں اور ترقی کے مناسب مواقع مہیا ہوتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں گوہر علی شاہ نے کہا کہ میں نے خان پروڈیکشن سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا اور پھرمختلف پروجیکٹ میں اپنے فن کا لوہا منوایا مگر کچھ نجی مصروفیات کی بنا پہ میں اپنے فن پہ مناسب توجہ نہ دے سکالیکن میرے اندر کا فنکار چونکہ زندہ تھا اس لئے پھر سے نئے جذبہ اور نئی ترنگ کے ساتھ پھر سے روشنیوں کی دنیا میں لوٹ آیا ہوں اور بہت جلد اپنی فنی صلاحیتوں سے اپنا اور اپنے پیارے ملک پاکستان کا نام روشن کروںگا ،آخر میں انہوں نے کہا کہ فواد احمد اور نعمان ا عجاز میری پسند کے ہیروہیں ان کا کام دیکھ کر بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :