وارسا میں کامک کنونشن ‘ فلمی کر داروں کے روپ میں لوگوں کی شرکت

جمعہ 27 اپریل 2018 15:51

وارسا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اپریل2018ء) پولینڈ کے شہروارسا میں سالانہ کامک کنونشن کا انعقاد‘ فلمی کرداروں کے روپ دھارے نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔تین روزہ کامک کون2018میں شرکت کر نے والے افراد نے فلمی کر داروں کے عجیب و غریب روپ دھاررکھے تھے۔

(جاری ہے)

جادوئی سائنسی اور کارٹون فلموں کے موضو ع پر ہونے والے اس کنو نشن میں آنے والے افراد سپر ہیروز،خلا ئی مخلو ق اورسائنس فکشن سمیت کئی مشہور فلموں اور کہا نیوں کے کرداروں سے متاثر تھے جن کی پسندیدگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس میلے میں ایسی کئی فلموں کے نئے ٹیزر ٹریلرز اور گیمزکے نئے ایڈیشن بھی پیش کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :