کتابوں اور کاپی رائٹس کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی واک و سیمینارکا انعقاد

جمعہ اپریل 15:51

سرگودھا۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام کتابوں اور کاپی رائٹس کی اہمیت کے حوالے سے ڈیپارٹمنٹ آف لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز آگاہی واک اور سیمینارکا انعقاد کیا گیا ۔جس میں شعبہ کے فیکلٹی ممبران اورطلباء وطالبات نے بھرپور شرکت کی۔ سیمینار اور واک کے ذریعے کتب بینی کی دم توڑتی روایات کو زندہ کرنے اور طلبہ کو خاص طور پر کتاب بینی کی ترغیب دینا تھا۔

(جاری ہے)

واک کی قیادت چیئرمین شعبہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز ڈاکٹر ہارون ادریس نے کی۔واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوںنے کہا کہ واک اور سیمینار کے انعقاد کا مقصد کتاب بینی کے شوق کو فروغ دینا اور اچھی کتابیں تحریر کرنے والے مصنفین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کو چاہیے کہ کتاب بینی کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں ۔کتاب کلچر کو فروغ دینے کے لیے ہمیں اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :