محکمہ تعلیم ضلع سرگودہا کارکردگی کے لحاظ سے پنجاب بھر میں 7ویں نمبر پر آگیا

جمعہ اپریل 15:54

سرگودھا۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) محکمہ تعلیم ضلع سرگودہا کے مختلف انڈیکیٹرز کی پر فارمنس کے لحاظ سے پنجاب بھر میں 19 نمبر سے 7ویں نمبر پر آگیاہے ،ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم ضلع سرگودہا کی کارکردگی کی تعریف کر تے ہوئے انہیں اس غیر معمولی پر فارمنس پر تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کو یہ معیار برقرار رکھنے کیلئے بھر پور جانفشانی او رمحنت سے کام کرنا ہو گا تاکہ کوالٹی ایجوکیشن کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کو عملی شکل دی جا ئے ۔

(جاری ہے)

وہ محکمہ تعلیم کی پرفارمنس کے جائزہ اجلا س کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن رانا محمد اظہرخان ‘ ڈی ایم او حافظ عبدالمنان بیگ ‘ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر( سکینڈری ) ریاض احمدچیمہ ‘ ڈی ای او ایلیمنٹری قاضی محمد ایوب اور ڈی ای او زنانہ وجیہہ ناہید انور کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کوالٹی ایجوکیشن کی بہتری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے سات انڈیکیٹرز کی پرفارمنس کاجائزہ لیتے ہوئے بتایاگیا کہ ٹارگٹ کے مقابلے میں پرفارمنس میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔