قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو 25سال قید ، 2لاکھ جرمانہ کا حکم

جمعہ اپریل 15:51

سرگودھا۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) ایڈ یشنل سیشن جج ظفر اقبال نے آپس کی لڑائی میں راہ گیر بچے کو فائرنگ کرکے قتل کر نے والے مجرم حسین کو 25سال قید اور 2لاکھ روپے مقتول کے ورثاء کو ادا کرنے کا حکم سنایا جبکہ دوسرے ملزم امجد کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ، پولیس استغاثہ کے مطابق 26جون 2015ء کو اقبال کالونی میں ملزمان حسن اور امجد جن کی آپس میں دشمنی چلی آرہی تھی ایک دوسرے پر فائرنگ کررہے تھے کہ اس دوران فائرنگ کی زد میں آکر14سالہ طالب علم معاویہ سر میں گولی کے باعث جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ اربن ایریا پولیس نے واقعہ کامقدمہ ملزمان کے خلاف درج کرکے چالان عدالت میں پیش کردیا ۔