ڈی پی اوز کو شب برآت پر فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت

جمعہ 27 اپریل 2018 15:51

سرگودھا۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) آرپی او ڈاکٹر اختر عباس نے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کو شب برآت پر فول پروف سیکورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔آرپی او نے کہا کہ پولیس مساجد کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سیکورٹی پلان تشکیل دے ۔اہم جگہوں پر واک تھروگیٹس کی بروقت تنصیب کو یقینی بنائیں۔کھلی جگہوں پر شب برآت کے پروگرام کی ممانعت ہو گی ۔

اہم مساجد ،امام بارگاہوں ،مزار اور درباروں کی چھتوں پر سنائپر تعینات کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

مذہبی رہنماؤں اور سکالرز کی سیکورٹی بڑھائی جائے۔امن کمیٹیوں کو فعال کیا جائے ۔فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی کڑی نگرانی کی جائے ۔ہوٹل ،سرائے ،پارکس، بازار ،ریلو ے اسٹیشن اور بس سٹینڈ کی سیکورٹی سخت کی جائے۔ آتشبازی کا سامان تیار اور فروخت کرنیوالے دکانداروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور تمام ڈی پی اوز اپنے اپنے اضلاع میں آتشبازی کے سامان کی فروخت پر پابندی کو یقینی بنائیں۔ علاوہ ازیں آر پی او نے اینٹوں کے بھٹوں پر ورکرز سے جبری مشقت کے مستقل خاتمے کیلئے کارروائی کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :