مسلم لیگ ن نے ہمیشہ جمہور یت کے استحکا م کیلئے اپنا کردار ادا کیا ،ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی

جمعہ 27 اپریل 2018 15:51

سرگودھا۔27 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو بیانیہ پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا،ہم نے ہمیشہ ہی جمہور یت کے استحکا م کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے، ملک و قوم اور جمہور یت کیلئے جا ر ی جدوجہد میں ہم اپنے مقا صد کے حصو ل تک کوشاں رہیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،ا نہوں نے کہا کہ آئند ہ عا م انتخا با ت میں بھی مسلم لیگ ن شا ند ار کامیابی حاصل کر ے گی‘انہوںنے کہا ہے کہ جمہوریت اور قومی ترقی وخوشحالی کے سفر کے خلا ف سازشوں کا با زار گرم ہے، سازشی عنا صر جمہو ریت کے خلا ف سازشیں کر نا بند کریں، آئند ہ عا م انتخا با ت میں قو م ایک مرتبہ پھر محمد نو ازشر یف کی قیا د ت میں مسلم لیگ ن کو کامیابی سے ہمکنا ر کر ے گی کیونکہ مسلم لیگ ن ہی پاکستا ن کو ایشین ٹائیگر بنا سکتی ہے، قا ئد مسلم لیگ ن محمد نو ازشر یف کی سیاسی کامیابیوںا ور قومی ترقی وخوشحالی کے سفر کا اعتراف ہر سطح پر ہو ر ہا ہے ۔