آل اسلام آباد مائیلو انٹر سکول فٹ سال ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

جمعہ اپریل 15:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل اسلام آباد مائیلو انٹر سکول فٹ سال ٹورنامنٹ کل ہفتہ سے جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عدنان سمیع نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی 32 سکولوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں بوائز انڈر ۔13 اور انڈر۔14 جبکہ گرلز انڈر۔ 14 شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 29 اپریل کو ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :