ڈپٹی کمشنر بٹگرام فرل ثقلین کی الائی کے علاقہ کنڈ میں کھلی کچہری، مقامی افراد نے ڈی سی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا

جمعہ 27 اپریل 2018 15:54

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام فرل ثقلین نے ضلع بٹگرام کی دور افتادہ تحصیل الائی کے علاقہ کنڈ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر مقامی افراد نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر فرل ثقلین نے کھلی کچہری کے شرکاء کو یقین دلایاکہ انشاء الله ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔

کچہر ی میں بعض افراد نے شکایات کی کہ گورنمنٹ پرائمری سکول فرید گھڑی اور باز رنگ میں اساتذہ کی سکول سے غیر حاضری کی وجہ سے ہمارے بچو ں کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام فرل ثقلین نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بٹگرام کو ہدایت کی کہ وہ فو ری طور پر ان اساتذہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائے جبکہ گور نمنٹ ہائی سکول باز زنگ میں اساتذہ کی کمی کو فوری پورا کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز کو ہدایت کی کہ جو لوگ غیر قانونی طور پر الائی خوڑ ندی میں مچھلی کا شکار کرنے کے مرتکب پائے جائیں ان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے واٹر سپلائی سکیم کنڈکی فوری مرمتی اور کنڈ سڑک کی بحالی و مرمت کیلئے بھی سی اینڈ ڈبلیو کو ہدایت کی۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ کنڈ میں صحت کی کوئی سہولت میسر نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :