بٹگرام پولیس کو ویرانہ سے دو افراد کی نعشیں برآمد،

دونوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا

جمعہ 27 اپریل 2018 15:59

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) بٹگرام پولیس کو ویرانہ سے دو افراد کی نعشیں ملی ہیں، دونوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین عبد الحکیم ولد سلمان اور عبد الواحد ولد گل زمان کا تعلق علاقہ سم بانڈہ سے ہے۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ دو افراد کی نعشیں پڑی ہیں جس پر پولیس کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر نعشیں قبضہ میں لے لی۔ نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی گئیں ہیں۔ ایس ایچ او امجد خان کے مطابق مقتولین کی جانب سے تاحال کسی پر دعویداری نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :