محکمہ فوڈ کے افسران کی حویلیاں بازار میں کارروائی، متعدد دکانداروں کے چالان اور بھاری جرمانے

جمعہ 27 اپریل 2018 15:59

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی ہدایت پر محکمہ فوڈ کے افسران نے حویلیاں بازار میں کارروائی کر کے متعدد دکانداروں کے چالان سمیت موقع پر جرمانے عائد کئے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شعیب خان سواتی نے قصابوں، سبزی و فروٹ فروشوں، ہوٹلز اور بیکریوں پر چھاپے مارے اور گراں فروشی اور گندگی کے مرتکب دکانداروں پر جرمانے عائد کئے۔ شعیب خان سواتی نے دکانداروں کو متنبہ کیا کہ عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔