پندرھویں سالانہ عظیم الشان محفل نعت بسلسلہ جشن عید میلاد النبیؐ کل پنیاں میں منعقد ہوگی

جمعہ اپریل 15:59

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) پندرھویں سالانہ عظیم الشان محفل نعت بسلسلہ جشن عید میلاد النبیؐ کل ہفتہ کو بعد نماز عشاء پنیاں میں منعقد ہو گی۔ یہ عظیم الشان روح پرور تقریب صبح تک جاری رہے گی۔ جامعہ سیفیہ اعجاز القرآن پنیاں کے زیر انتظام ہونے والی محفل نعمت میں تلاوت کی سعادت قاری امجد علی امجد حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

پروگرام ہذا میں شریک لوگوں میں سے کسی ایک خوش نصیب کو عمرے کا ٹکٹ دیا جائے گا۔

پروگرام میں حافظ نور صدیقی لاہور،، شاہد محمود ساہیوال، خالد حسنین، خالد چکوال، حافظ تصور عطاری گجرات، عمر صدیقی لاہور،، مرزا طیب اسلام آباد، نعیم شہزاد فیصل آباد و دیگر ہدیہ نعت پیش کریں گے۔ علاوہ ازیں پروفیسر ڈاکٹر پیر ساجد و دیگر خطاب حضرات بھی تقریب سے خطاب کریں گے۔ پروگرام کیلئے سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :