سپیکم سوسائٹی کے زیراہتمام سکول اور کالج کے اساتذہ کیلئے چھٹی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ اپریل 15:59

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اپریل2018ء) یونیورسٹی آف ہری پور کی سپیکم سوسائٹی کے زیراہتمام سکول اور کالج کے اساتذہ کیلئے چھٹی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سرکاری اور نجی سکولوں کی 60 اساتذہ نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا عنوان ’’مؤثر قیادت‘‘ کا اصول تھا جس میں مختلف سرگرمیاں بھی شامل تھیں۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کی خاص بات ضلع ہری پور کے تمام چیدہ چیدہ گورنمنٹ گرلز سکولوں کی پرنسپل صاحبان کی شرکت تھی جنہوں نے اس کوشش کو بہت سراہا اور اسے اساتذہ کی قائدانہ اور تخلیقی صلاحیتوں کی نمو میں ایک اہم قدم قرار دیا۔

ورکشاپ کی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عادل ایوب تھے جنہوں نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔ چیئرمین سپیکم ڈاکٹر مہیمن نے کہا کہ اس سلسلہ کی اگلی ورکشاپ مئی کی 8 اور 9 تاریخ کومنعقد کی جائے گی۔ ڈاکٹر مہیمن نے اس موقع پر ضلعی حکومت اور ڈی ای او صاحبہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کا تعاون ورکشاپ کے انعقاد میں شامل حال رہا۔

متعلقہ عنوان :