مولانا سید عطاء المومن شاہ اور مولانا محمد سالم قاسمی کی وفات عالم اسلام کیلئے عظیم صدمہ ہے، مولانا محمد رحمن انور

جمعہ 27 اپریل 2018 15:59

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) امیر شریعت کے فرزند ارجمند حضرت مولانا سید عطاء المومن شاہ اور دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سالم قاسمی کی وفات عالم اسلام کا عظیم صدمہ اور نقصان ہے، ان کی خدمات ملت اسلامیہ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی- ان خیالات کا اظہار امیر جمعیت علمائے اسلام علاقہ تناول مولانا محمد رحمن انور آف گندف نے جمعہ کو اپنے جاری ایک تعزیتی بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موت العالم موت الکالم کا مصداق ہے انہوں نے اسلام کی شمع کو روشن رکھا، الله تعالیٰ ان کی قبور کو منور فرمائے۔ پسماندگان کو صبر و جمیل عطا فرمائے اور مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :